- الإعلانات -

بڑی خبر، عزیر بلوچ کے41 روز کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کے41 روز کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے ، عزیر بلوچ کو آج کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے عزیر بلوچ کے کیس کے حوالے سے سماعت کی اور ملزم کا طبی معائنہ کروانے کا حکم دیا ، عدالت کی جانب سے پولیس کو حکم دیا گیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم کے کیس کے حوالے سے تمام پہلوئوں کا جائزہ لے کر چالان عدالت میں پیش کیا جائے ۔ عزیر بلو چ کو عدالت کی پیشی کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا ہے.