- الإعلانات -

پمز کی کینٹین صفائی کے ناقص انتظام اور گرانفروشی پر سیل

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کی کینٹین کو صفائی کے ناقص انتظام اور گرانفروشی پر سیل کردیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے بتایا کہ اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ کو پمزکی کینٹین کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ایکشن لیتے ہوئے کینٹین میں صفائی کی ناقص صورتحال اورمہنگے داموں اشیاءخوردونوش کی فروخت پر اسے سیل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اشیاءخوردونوش اورناجائز منافع خوری کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے جس کے تحت وہ روزانہ کی بنیاد پر دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔