- الإعلانات -

خیبرپختونخوا میں تباہی, مختلف حادثات میں6 افراد جاں بحق، متعددزخمی

خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں6 افراد جاں بحق، متعددزخمی
خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں6 افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوگئے ۔ شدید بارشوں کے باعث چارسدہ کے علاقے تنگی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت گھر کا ملبہ ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ لنڈی کوتل کے علاقے لوئے شلمان میں کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور 3 بچے جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ بہہ جانے والے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں خاتون اور تین بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں ، 2 افراد کو زخمی حالت میں نالے سے نکالا گیا ۔ چارسدہ اور خیبر ایجنسی میں تیز ہواوں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا۔