ڈگری جعلی نہیں ، ثابت ہو اتو سیاست چھوڑ دوں گا :صدیق بلوچ
آزاد امید وار کی حیثیت سے منتخب ہونے والے صدیق بلوچ کو الیکشن ٹریبونل نے جعلی ڈگری کا الزام ثابت ہونے پر الیکشن لڑنے پر تاحیات پابندی لگا دی ہے اور این اے 154میں دوبارہ انتخاب کا حکم بھی جاری کر دیاہے جس پر صدیق بلوچ نے تحفظات کا اظہار کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق صدیق بلوچ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر تحفظا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2013کا الیکشن منصفانہ تھا اور ان کی ڈگری جعلی نہیں ہے اور انہوں ڈگری سے متعلق 15سے زائد ثبوت عدالت میں جمع کروائے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ان کی ڈگری جعلی نہیں ہے اور وہ اس حوالے سے سپریم کورٹ میں جائیں گے اگر ان کی ڈگری سپریم کورٹ میں جعلی ثابت ہو گئی تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے ۔