- الإعلانات -

وزارت منصوبہ بندی نے 1کھرب 23ارب 33کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری

پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 1کھرب 23ارب 33کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری
اسلام آباد ۔ وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر ایک کھرب 23ارب 33کروڑ 85لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں پانی و بجلی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک کھرب 44ارب 2کروڑ26لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے 4500میگا واٹ دیامر بھھاشا ڈیم کے لئے زمین کی خریداری کے لئے 10ارب روپے، بلوکی میں 12سو میگا واٹ، ایل این جی پاور پلانٹ کے لئے 22ارب 50کروڑ، جوبلی بہادر شاہ میں 12سو میگا واٹ، ایل این جی پاور پلانٹ کی تعمیر کے لئے 22ارب 50کروڑ، 600کے وی ٹرانسمیشن لائن کے لئے ایک ارب 56کروڑ، 33کے وی ٹرانسمیشن لائن کے لئے 9کروڑ، زرد غلام جان میں 132کے وی کے لئے 13کروڑ، ڈیرہ بگٹی میں بجلی کی ترسیل کے لئے 7کروڑ، بولان میں ناری ریور کے لئے 43کروڑ، بلوچستان میں سمال ڈیمز کی تعمیر کے لئے ایک ارب 2کروڑ، سندھ میں سمال سٹوریج ڈیمز کے لئے 65کروڑ، کے پی کے میں کنڈل ڈیم کے لئے 35کروڑ، کوئٹہ میں منگی ڈیم کے لئے 50کروڑ، جامشورو میں دراوت ڈیم 1ارب، سندھ میں وائٹ بنک کے لئے 2ارب روپے، چکوال میں گمبیر ڈیم کے لئے 24کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔