- الإعلانات -

عمران خان کے خلاف نوٹس جاری

صوبائی الیکشن کمیشن نے پشاورمیں ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو تیراہ مئی صبح گیارہ بجے آر او کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،نوٹس پی کے 8ضمنی انتخابات کے ریٹرننگ آفیسر عنایت اللہ وزیر نے جاری کیا ہے ،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی کے 8میں اپنے امیدوار کے حق میں جلسہ کرنا قواعد کی خلاف ورزی تھی۔عمران خان نے نو مئی کو ناردرن بائی پاس پر جلسہ کیا تھا۔