- الإعلانات -

حیدر گیلانی نے داڑھی کیوں رکھی, وجہ بتا دی

افغانستان سے بازیاب ہونے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ اللہ سے وعدہ کیا ہے کہ داڑھی نہیں تراشوں گا اور 5وقت کی نماز پڑھوں گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بازیابی کے بعد اپنے پہلے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جب قید میں تھا تو اپنی آزادی کی دعا مانگتا تھا، آج میں آزاد ہو کر گھروالوں سے ملا ہوں، اللہ سے وعدہ کیا ہے کہ داڑھی نہیں تراشوں گا اور 5وقت کی نماز پڑھوں گا، اللہ نے میری دعا قبول کی اور آزادی نصیب ہوئی۔واضح رہے کہ علی حیدر گیلانی کو عام انتخابات سے 2روزقبل 9مئی 2013ءکو انتخابی مہم کے دوران اغوا کرلیا گیا تھا جبکہ منگل کے روز افغانستان اور نیٹو فورسز نے افغان صوبے غزنی میں کارروائی کرتے ہوئے علی حیدرگیلانی کوبازیاب کرایا تھا۔