- الإعلانات -

ڈاکٹر ماہا کیس میں ملوث ملوث ملزمان کی عدالتی احاطے سے فرار ہونے کے کیس میں 10دن کیلئے عبوری ضمانت منظور

کراچی ( نیوزڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر ماہا شاہ کیس میں ضمانت خارج ہونے پر ملزم جنید اور وقاص کے خلاف پولیس کی تحویل اور احاطے عدالت سے فرار ہونے کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی 25,25 ہزار روپے کے عوض 10 دن کیلئے عبوری ضمانت منظور کر۔

ڈاکٹر ماہا شاہ کیس میں ضمانت خارج ہونے پر ملزم جنید اور وقاص کے خلاف پولیس کی تحویل اور احاطے عدالت سے فرار ہونے مقدمے میں ملزمان نے عبوری ضمانت کیلئے کراچی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،سندھ ہائیکورٹ نے ملزم جنید اور وقاص کی 25 ,25 ہزار کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 10 روز میں متعلقہ کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ ڈاکٹر ماہا شاہ کیس میں سٹی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان احاطے عدالت سے پولیس کی تحویل سے فرار ہوگئے ہوگئے جنید اور وقاص کو فرار کرنے والے 8 نامعلوم سہولت کاروں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا۔