- الإعلانات -

ٹائیگر فورس کے لوگ ڈکیتیاں کرتے ہوئے پکڑے گئے تہلکہ خیزدعویٰ

اسلام آباد(نیوزڈسک) ن لیگ کے رہنما علی گوہر بلوچ کا کہنا ہے کہ ٹائیگرفورس کے لوگ ڈکیتیاں کرتے پکڑے گئے ہیں۔

ان لوگوں نے کورونا کے نام پر جو نام نہاد پیسہ لوگوں میں بانٹنا تھا اس میں بھی یہ لوگ اپنی جیبیں بھر کر چلے گئے، نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ نے الزام لگاتے ہوئے مزید کہاکہ حکومت نے لوکل باڈیز ادارے توڑ کر ان لوگوں کو لگا دیا ہے۔ یہ بھی حکومت کی جانب سے لوگوں کو نوازنے کا ایک طریقہ ہے۔ ایسی فورس کو تشکیل دینا ملکی خزانے کو کھانے کی محض ایک تکنیک ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بنائی گئی ٹائیگر فورس کا قیام عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ۔