- الإعلانات -

STUNT نہیں STENT ہوتا ہے،محترم وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

احسن اقبال نے فواد چودھری کی تصحیح کر دی
لاہور (روزنیوز) گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کیا۔خطا ب کے بعد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے ٹویٹ کیا کہ ”میڈیکل ٹیکنالوجی میں پاکستان کا ایک اور بڑا قدم،آج وزیر اعظم NUST سائنس پارک میں Heart Stunts مینو فیکچرنگ کا افتتاح کر رہے ہیں،یہSTUNTs یورپین اسٹنڈرڈز کے مطابق ہیں اس سہولت کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو Stunts بنانے کی میڈیکل ٹیکنالوجی کے حامل ہیں“۔

ان کے ٹویٹ میں stentکے ہجے غلط لکھے ہوئے تھے جسے ری ٹویٹ کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ”STUNT نہیں STENT ہوتا ہے،یہ ہیں ہمارے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی“۔ان دو ٹوئٹس کے بعد سوشل میڈیا پر کافی بحث شروع ہوئی اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی کافی میمز بھی بنائی گئیں۔جبکہ اس تقریب کے موقعہ پرعمران خان نے کہا کہ پاکستان کو خود انحصار ملک میں بدلنا چاہتے ہیں اور ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے۔

وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وفاقی وزیر فواد چوہدری، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید بھی ہمراہ تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی ری بوٹنگ کے حوالے سے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے بہت مواقع ہیں تاہم پاکستان کی نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کو خود انحصار ملک میں بدلنا چاہتی ہے اور ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کے لیے سازگار ماحول اور تعاون فراہم کے گی۔وزیر اعظم نے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے موضوع پر سیمینار کرانے پر یونیورسٹی کی تعریف بھی کی۔