- الإعلانات -

عامر محمود کیانی کی سربراہی میں سینٹرل لیگل کمیٹی کا اجلاس

سینٹرل لیگل کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کا سینٹرل سیکریٹریٹ میں تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود نے کی۔اجلاس میں کنوینر سینٹرل لیگل کمیٹی نیہا وسیم نے میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا جس پر تمام ممبران ایجنڈا پر اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سینڑل لیگل کمیٹی پارٹی آئین کی عملداری پر یقین رکھتی ہے.

اجلاس میں کنوینئر لیگل کمیٹی نیہا وسیم، ملک طاہر، فرخ ڈال، نعیم ا لحسن ، زبیر کسانہ، سردار عظیم اللہ، مخدوم ذووالفقار حیدر،ملک نسیم عباس ناصر کلواڑ، آمنہ علی، راحیل نیازی، قراة العین عائشہ، ناصر عظیم خان، ایوب ترین، نعیم عباسی، انعام یوسفزئی، مقبول وار اور امان علی شاہ نے شرکت کی۔