- الإعلانات -

کوئٹہ میں جلسہ پی ڈی ایم کا تھا یا بی جے پی کا ؟ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایسا سوال اٹھا دیا کہ پول کھل کر رہ گئے

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان سب سے بڑا صوبہ ہے، انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ تھا یا بی جے پی کا؟ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپوزیشن کے کوئٹہ میں جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم بلوچستان کو چھوٹا صوبہ کہنا بند کرے، پاکستان کے سب صوبے برابرہیں۔ ان کی یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ یہ بلوچستان کو خود سے چھوٹا سمجھتے ہیں ۔

وزیراعلیٰ جام کمال نے اپنے اسی ٹویٹ کے نیچے کہہ دیا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو اقتدار میں ہوتے ہوئے بلوچستان کی محبت یاد نہیں آئی،ہم پر آفات آئیں ، کورونا اور سیلاب کے دوران بھی بلوچستان نہیں آئے۔یہ چھوٹا بڑا صوبہ کہنا PDM اور اپوزیشن بند کریں. پاکستان کے سب صوبے برابر ہیں.ان کی یہی بات ظاہر کرتی ہے کے یہ بلوچستان کو خود چھوٹا سمجھتے ہیں.

بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے. کوئٹہ جلسے کے دوران اویس نورانی کے بلوچستان کو علیحدہ ریاست کے بیان پروزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ تھا یا بی جے پی کا؟ ان کاکہنا تھاکہ جلسہ میں مودی کے نظریئے کو دہرایا گیا۔