- الإعلانات -

سندھ میں 13 سرکاری ملازمین کے کالعدم تنظیموں سے رابطوں کا انکشاف

کراچی: سی ٹی ڈی نے 13 سرکاری ملازمین کی فہرست محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کرتے ہوئے ان کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو ایک فہرست ارسال کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ کراچی سمیت اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے 13 ملازمین مبینہ طور پر کالعدم تنظیموں سے رابطوں میں ہیں جس میں ایک اسکول ہیڈ ماسٹر سمیت 5 ٹیچرز بھی شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی نے محکمہ داخلہ سے سفارش کی ہے کہ کالعدم تنظیموں سے رابطوں پر ان سرکاری ملازمین کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے جائیں۔