- الإعلانات -

براہمداغ بگٹی مذاکرات کیلئے رضامند

 

BrahamdaghBugti

ناراض بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی آزاد بلوچستان کے مطالبے سے مسترد ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق  ایک برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں بگٹی قبیلے کے اہم سردار بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مذاکراتی عمل کا حصہ ببنے پر رضامند ہو گئے ۔ ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بلوچ عوام چاہیں تو ہم آزاد بلوچستان کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے پر تیار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور تمام معاملات کا سیاسی حل ہی چاہتے ہیں تاہم بلوچستان کے حالات پچھلے پندرہ سال سے جوں کے توں ہی ہیں۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے بارے میں سوال کے جواب میں کہاکہ وہ ان سے ملاقات پر بھی تیار ہیں۔  واضح رہے حال ہی میں مسلم لیگ ن کے رہنما ثنا اللہ زہری نے لندن میں اہم بلوچ قائدین سے ملاقاتیں کر کے انہیں مذاکرات کی دعوت دی تھی۔