- الإعلانات -

امت مسلمہ کو متحد کرنے کا وقت آگیا ہے ، طاہر اشرفی

ایس کے نیازی سے تعزیت کا اظہار ، تمام مدارس میں بھی دعائے مغفرت کا اہتمام کیا جائیگا
حسن خان نیازی مرحوم کیلئے سچی بات پروگرام میں طاہر اشرفی نے دعائے مغفرت کرائی
اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)وزیرا عظم کے معاون خصوصی طاہر اشرف نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے پاکستان پہلا ملک تھا جس نے سب سے پہلے احتجاج کیا، سعودی عرب ، ایران ، مصر ہے وہاں سے آوازیں بلند ہو رہی ہیں ، عالمی طور پر ان اقدامات کی سزا مقرر کی جائے ، ہم دوست ممالک سے رابطے میں ہیں ، جو ممکن ہو سکے گا کریں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی بساط کے مطابق کوشش کر رہا ہے ، پوری امت مسلمہ اس حوال سے کھڑی ہو ، ہ میں دنیا بھر کے مسلم ممالک سے بھر پور تعاون موصول ہو رہا ہے ، امت مسلمہ نے اس ایشو پر متحد ہونا ہے ، وقت آگیا ہے امت مسلمہ کو متحد کیا جا ئے ،یہ واقعہ مظلومین کمشیر اور فلسطین کی آزادی کا سبب بنے گا ، انہوں نے ایس کے نیازی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، اللہ تعالی کی ذات معاف کرنے والی ہے ، ہم بھی تمام مدارس میں نیازی صاحب کے بھائی کیلئے قرآن خونی کا اہتمام کریں گے ۔