- الإعلانات -

نظام کو شفاف کرنے کیلئے تھرڈ پارٹی کا آنا انتہائی ضروری ہے ، شاہد ستار

سوئی ناردرن گیس کو خ جج ، خو دجیوری ، عوام کی کوئی شنوائی نہیں ، تھرڈ پارٹی کے آنے سے نظام بھی بہتر ہو گا، سچی بات میں گفتگو

اسلام آباد (ورزنیوزرپورٹ)سابق ممبر پلاننگ کمیشن شاہد ستار نے روز نیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک آرگنائزیشن ہے جو نیم پرائیویٹ ہے ، وہ سوئی ناردرن گیس کے نام سے جانی جاتی ہے ، یہ گیس کی سپلائی کرتی ہے میٹروں کے حوالے سے بھی فیصلہ کرتی ہے ، کسی کینزومر کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ آواز اٹھائے ، پہلے یہ فیصلے وفاق یا محتسبت کے پاس بھی جا سکتے تھے ، لیکن ایسا نہ وہا، آپ نے بس بل ادا کرنا ہے ، جو بھی نئے پلان کیے گئے ہیں ، اس حوالے سے سرمایہ کاری کرنا ہے وہ ڈر جاتی ہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ کوئی تھرڈ پارٹٰ معاملات دیکھے ، اس سے نظام میں شفافیت آجائے گی ، لوگ اس حوالے سے شکایات کر رہے ہیں ، اگر آپ نظام کو شفاف کریں گے تو اس سے نظام پر اچھے اثرات ہونگے ، بات یہ ہے کہ آپشن ہوتے ہیں ، پیدا ہوتے ہیں ، نئے لوگ آئیں گے لیبارٹری بنائیں گے ، اوگرا سے منظور کرائیں گے سرمایہ کاری ، روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے ، یہ بہترین اقدام ہوں گے ، ایل این جی پی ایل کو کوئی روک نہیں سکتا ، آپ خود جج ، خود جیوری ، ایگزیکیٹری نہیں بن سکتے ، جتنی جلدی تھرڈ پارٹی آئے وہ نظام معاشرے کیلئے بہتر ہوگا ۔