- الإعلانات -

کراچی اور ساحلوں کی ترقی کیلئے چین کی مدد کی پیشکش

کراچی: عوامی جمہوریہ چین کے وفد نے بدھ کے روز کراچی شہر کے ایڈمنسٹریٹر افتخار علی شلوانی سے ملاقات کی اور باہمی مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وفد کی قیادت ہاؤجی گروپ کے ڈائریکٹر ژیانگ کیوین اور وانگ ہواو اور غیرملکی ممالک کے رابطہ کار برائے دوستی یانگ ہیمنگ نے کی۔

وفد نے کراچی کے بنیادی ڈھانچے، ساحلی علاقوں اور پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لیے چین کی مدد کی پیش کش کی۔ انہوں نے کراچی اور چین کے اسی طرح کے شہروں کو ‘سسٹر سٹیز’ قرار دینے کے اعلان کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی پیش کش بھی کی۔