- الإعلانات -

سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے افسران اینٹی کرپشن کے شکنجے میں آگئے

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے 5 سرکاری افسران کو گرفتار کرلیا۔ڈی جی(ڈائریکٹر جنرل) اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے 5افسران گرفتار کیے ہیں، افسران نے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ افسران اختیارات کے غلط استعمال کے مرتکب ہوئے۔

ڈی جی اینٹری کرپشن کا مزید کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے افسران پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، دوسری جانب 29بلڈنگ مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، کروڑوں کی زمین واگزارخیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں اینٹی کرپشن نے پٹواری، اسسٹنٹ انجینئر، سینئرکلرک سمیت 4 بدعنوان سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کیا تھا، اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں اینٹی کرپشن پنجاب نے ساہیوال، رحیم یار خان اور راجن پور میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کی تجارتی اراضی واگزار کروائی تھی۔