- الإعلانات -

کورونا کی دوسری لہر؛ حکومت کا اگلے ہفتے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر اگلے ہفتے مزید پابندیاں لگا سکتے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران فیصل سلطان نے کہا کہ ماسک کا استعمال فاصلہ رکھنا اور ہاتھوں کی صفائی ہی میں بچت ہے۔ ہم عوام اور ملک کو دیکھ رہے ہیں اور اسی بنا پر ہمیں اگلے ہفتے مجبوری میں سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔ اگلے ہفتے ڈیٹا دیکھتے ہوئے ہم مزید پابندیاں لگا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 900 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کچھ عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں۔ جس کے تحت 11 بڑے شہروں میں مارکیٹیں، شاپنگ مالز، شادی ہالز، ریسٹورنٹس رات 10 بجے جبکہ تفریح گاہیں اور پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔