- الإعلانات -

حاجی حسن خان نیازی (مرحوم)انتہائی شفیق اور سماجی شخصیت کے حامل تھے (صدر آزاد کشمیر ،چوہدری نثار علی خان )

تعزیت کرنیوالوں کی آمد دن بھر جاری رہی ،سابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، چوہدری محمد علی اور سینئر صحافی طاہر خلیل سمیت سنیکڑوں شخصیات نے ایس کے نیازی سے تعزیت کی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر رو ز نیوز کے چیئر مین ایس کے نیازی کے بڑے بھائی حاجی محمد حسن خان نیازی جو گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے ان کی تعزیت کرنیوالے وفاقی وزراء ،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ،حاضر سروس و ریٹائرڈ عسکری افسران ،سیاسی و سماجی شخصیات کا تعزیت کرنے کے لیے تانتا بندھا رہا ،صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روز نیوز کے چیئر مین ایس کے نیازی کو تعزیت کرنے کے لیے خصوصی طور پر فون کیا ،صدر آزاد کشمیر نے مرحوم و مغفور حاجی محمد حسن خان کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے دعائے مغفرت کی ،اس موقع پر ایس کے نیازی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ حسن خان نیازی کی کمی کو پورا نہیں کیا جا سکتا ۔ وہ انتہائی ملنسار اور سماجی شخصیت کے حامل تھے ۔ ایس کے نیازی نے بھی صدر آزاد کشمیر کے فون کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ ادھر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی تعزیت کرنے کے لیے سردار خان نیازی کے گھر تشریف لائے اور انہوں نے بھی مرحوم و مغفور حاجی حسن خان نیازی کے لیے دعائے مغفرت کی اس موقع پر انہوں نے ایس کے نیازی سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی حسن خان مرحوم کی سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ،سابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد چوہدری محمد علی سردار خان نیازی کے گھر تشریف لائے ،سینئر صحافی طاہرخلیل نے بھی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور ایس کے نیازی سے اظہار تعزیت کیا اس کے علاوہ دن بھر سینکڑوں سماجی و سیاسی شخصیات کا تانتا بندھارہا ،بچوں نے خصوصی طور پر حاجی حسن خان نیازی مرحوم کے لیے قرآن خوانی کی ۔