- الإعلانات -

پاک فوج کے ترجمان کی وضاحت کے بعد مزید کوئی گنجائش نہیں رہتی ، شاہ محمودقریشی کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان کی وضاحت کے بعد مزید کوئی گنجائش نہیں رہتی ،ہندوستان تو پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے ہمیشہ موقعے کی تلاش میں رہتا ہے اگر اس طرح کے بیانات دیے جائیں گے تو وہ یقینا انہیں استعمال کرے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے وضاحت کر دی ہے ان کی وضاحتکے بعد مزید کوئی گنجائش نہیں رہتی،

انہوں نے واضح کیا کہ ٹھوس موقف(Position of strength ) کے ساتھ گفتگو اور چیز ہے جبکہ خوشامدانہ پالیسی اور چیز میں نے کل بھی واضح کیا تھا کہ ایاز صادق کی گفتگو غیر ذمہ دارانہ تھی،اس غیر ذمہ دارانہ گفتگو کے بعد، بھارت کا وہ ائرچیف جسے ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہٹایا گیا اس نے بھی چوڑے ہو کر بیانات دئیے ہیں،پاکستان نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جسے دنیا بھر میں سراہا گیا ،پہلے ہم نے ہندوستان کو سبق سکھایا اور اس کے بعد تناؤ میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے اسے کہتے ہیں دانشمندی بدقسمتی سے اگر اندر سے ہی ایسی بولیاں بولی جائیں گی تو اس سے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف ھرزہ سراء کرنیوالوں کے بیانیے کو تقویت ملے گی جو انتہائی افسوس ناک ہے ،

ان کے وضاحتی بیان سے تو یہی تاثر ملتا ہے کہ ایاز صادق، نہ چاہتے ہوئے کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل گئے انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا،ہندوستان تو پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے ہمیشہ موقعے کی تلاش میں رہتا ہے اگر اس طرح کے بیانات دیے جائیں گے تو وہ یقینا انہیں استعمال کرے گا،میں بس مختصراً یہی کہوں گا کہ ان کا بیان غیر ذمہ دارانہ، ہے جا اور موقع محل سے ہٹ کر تھا،ان کے اس بیان نے پاکستان کی کوئی خدمت نہیں کی بلکہ نقصان پہنچایا ہے،میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور اس چیز سے اجتناب کرنا ہے جو غلطی ہو گئی اس کو دہرایا نہ جائے۔