- الإعلانات -

پاکستان نے بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق معاملہ اقوام متحدہ حکام کو پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی کی جانب سے اٹھایا گیا۔ اس ضمن میں اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ملیحہ لودھی کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ بھارت نے صرف جو لائی اور اگست کے دوران سو سے زائد بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس میں عام آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔