- الإعلانات -

ہ عمران خان ٹربیونل کے فیصلوں پر اچھل کود نہ کریں

fazal

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 2013 میں عام انتخابات کے بعد ہمیں بھی کہا گیا کہ دھاندلی پر شور مچائیں تاہم انکار کر دیا۔ میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دل میں کئی لوگوں کے راز دفن ہیں تاہم ان رازوں سے پردہ نہیں اٹھانا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ٹربیونل کے فیصلوں پر اچھل کود نہ کریں، ان کو معلوم نہیں مگر وہ بری طرح پھنس چکے ہیں، ہمیں 2008 میں بھی اکرم درانی کی موجودگی میں نوٹوں سے  بھرا بیگ دیا گیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہوا ہے جس پر فوج کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔