- الإعلانات -

احتساب کا مطالبہ کرنے والوں کے دامن خود داغدار ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ پاناما لیکس کے بعد احتساب کا مطالبہ کرنے والے وہ لوگ ہیں جن کے دامن خود داغدار ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنی کسی بھی ملک کی ہو وہ اگرغلط ہے توغلط ہے، یہ کس قسم کی منطق پیش کی جارہی ہے کہ پاناما میں آف شور کمپنی ہو تو وہ غلط اور کسی اور ملک میں ہو تو وہ صحیح ہے، پاناما لیکس کے معاملے پرحکومت کو مارنے کے لئے پتھران لوگوں نے اٹھائے ہوئے ہیں جن کے دامن خود صاف نہیں،ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ جس کا دامن سب سے زیادہ داغدار ہو وہ سب سے زیادہ الزامات لگاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وقت اور حالات کے ساتھ آف شور کمپنیوں کی تعریف بدلتے رہتے ہیں اورکہتے ہیں کہ میری پاناما میں کوئی آف شور کمپنی نہیں لیکن وہ 1983 سے لے کر 2014 تک ٹیکس ریٹرن جمع کراتے رہے ہیں اور اس آف شور کمپنی کو الیکشن کمیشن کے ٹیکس ریٹرن میں نہیں بتایا گیا۔