- الإعلانات -

مسلم لیگ (ن) کا الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ

pmln

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کی بجائے عوامی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق اور صدیق بلوچ کے حلقوں میں الیکشن ٹربیونلز کی جانب سے انتخاب کالعدم قرار دیئے جانے کےبعد سپریم کورٹ میں جانے کی بجائے عوامی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) تینوں حلقوں میں دوبارہ انتخاب لڑے گی اور اس حوالے سے وزیراعظم نوازشریف کی قریبی ساتھیوں سے مشاورت جاری ہے جس کےبعد آئندہ 24 گھنٹوں میں باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔