- الإعلانات -

شدید گرمی، لاڑکانہ میں درجہ حرارت 51 ڈگری سے تجاوز کرگیا

کراچی: ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ لاڑکانہ میں پارہ 51 ڈگری سے بھی چڑھ گیا ہے۔

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ جمعرات کو سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ میں ریکارڈ کی گئی ہے جہاں درجہ حرارت 51.5 ڈگری پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ نواب شاہ میں 49،  موہن جو داڑو، سکھر، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد اور جعفر آباد 48، تربت 47، بہاولپور 46، رحیم یار خان، میرپور خاص اور نور پور تھل 45، حیدر آباد، لاہور اور ملتان 44، گجرات، منڈی بہاؤلدین، حافظ آباد اور دالبندین 43 ، پشاور، مردان، گوجرانوالہ  اور سیالکوٹ 42 ، راولپنڈی 41، اسلام آباد  اور ٹھٹہ 39 جب کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔