- الإعلانات -

پاکستان آئندہ 5 سالوں میں ایٹمی ہتھیار بنانے والا کا تیسرا بڑا ملک بن جائےگا

pakistan-atomic

امریکی تھنک ٹینکس نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان آئندہ 5 سے 10 سالوں میں 350 ایٹمی ہتھیار بنا کر ایٹمی ہتھیار رکھنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا۔

امریکی تھنک ٹینکس کارنیج انڈومنٹ  فار انٹرنینشنل پیس اور اسٹمسن سینٹر نے اپنی رپورٹس میں انکشاف کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے مسلسل ایٹمی ہتھیاروں کی خریداری اور تیاری کے باعث اپنی ایٹمی صلاحیت میں اضافے کے لئے تیزی سے ایٹمی وار ہیڈ بنا رہا ہے اور اس ٹیکنالوجی میں بھارت کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔ بھارت کے پاس اس وقت 100 ایٹمی وار ہیڈ ہیں جب کہ پاکستان کے وار ہیڈز کی تعداد 120 ہے اور پاکستان سالانہ 20 وار ہیڈ تیار کر رہا ہے