- الإعلانات -

یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کی گرفتاری کاحکم

gilani-fahim

کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کو ٹڈاپ کرپشن کیس میں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم سمیت دیگر ساتھیوں کے خلاف ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹڈاپ) میں کرپشن سے متعلق  تفتیش مکمل کرتے ہوئے 12 مقدمات کے حتمی چالان عدالت میں پیش کردیئے۔ ایف آئی اے کی جانب سے پیش کئے گئے حتمی چالان میں پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماؤں سمیت دیگر کو مفرور قرار دیا جس پر عدالت  نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم سمیت دیگر کو 10 ستمبر تک گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔