ڈاکٹرعاصم 90 روز کے جسمانی ریمانڈ پر رینجرزکے حوالے
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔
رینجرز نے سابق مشیر پیٹرولیم اور سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر رینجرز کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈاکٹر عاصم سے تفتیش کی جانی ہے اس لئے عدالت انہیں 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیں، ڈاکٹرعاصم حسین کے وکلا نے ریمانڈ میں دیئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کی حالت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں رینجرز کی تحویل میں نہ دیا جائے۔ فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔