- الإعلانات -

محکمہ زراعت نے فصلوں کی پٹڑیوں پر کاشت کےلئے جدید بیڈ پلانٹنگ مشین تیار کر لی

فیصل آباد۔ محکمہ زراعت نے فصلوں کی پٹڑیوں پر کاشت کےلئے جدید بیڈ پلانٹنگ مشین تیار کر لی ہے۔محکمہ کے ذیلی ادارے واٹر مینجمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر نے مختلف فصلات کو پٹڑیوں پر کاشت کرنے کےلئے شبانہ روز جدو جہد کے بعد جو مشین تیار کی ہے اس سے جہاں پانی کی 50فیصد بچت ہو گی وہیں فصل کی پیداوار میں بھی 25فیصد تک اضافہ ہو گا۔محکمہ کے ذرائع نے بتا یا کہ دنیا کے کئی دیگر ممالک میں پٹڑیوں پر فصلوں کی کاشت کا تجربہ انتہائی کامےاب رہا ہے لہذا پنجاب سمیت پاکستان میں بھی اس طریقہ سے بھر پور فصل حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ جدید بیڈ پلانٹنگ مشین کے ذریعے معیاری پیداوار کا حصول ، کھاد و پانی کی بچت اور فصل کی تیزی سے بڑھوتری ےقینی ہو سکے گی۔انہوںنے بتا یاکہ اس مشین کو جلد عام استعمال کےلئے مارکیٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔