- الإعلانات -

ملک بھر میں شب برات آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

فیصل آباد۔ ملک بھر میں شب برات آج 22مئی بروز اتوار کونہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی ۔اسلامی کیلنڈر کے مطابق شعبان کی 15ویں شب کو لیلتہ البرات قرار دیا جاتا ہے۔اس روز اللہ تعالیٰ سال بھر کے تمام دنیاوی امور کا فیصلہ کرتے ہیں جن میں پیدائش و اموات شامل ہیں ۔ اس موقع پر مساجد اور گھروں میں رات بھر نوافل ادا کئے جائیں گے اور نفلی روزہ بھی رکھا جائے گا ۔ مختلف تنظیموں کے زیراہتمام محافل منعقد ہوںگی جن میں علمائے کرام ، مشائخ عظام اور مذہبی سکالرز اپنے خطابات میں اسلام کی حقیقی تعلیمات اور نبی کریمﷺ کی سیرت طبیہ پر ورشنی ڈالیں گے۔ شب برات کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر مساجد کے باہر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے جبکہ حساس مقامات ،مزارات امام بارگاہوں کی نگرانی کے علاوہ ملک دشن عناصر کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریش تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔