- الإعلانات -

وزیر اعظم نواز شریف طبی معائنہ کرانے کے لیے بیرون ملک روانہ ہوگئے

وزیر اعظم نواز شریف طبی معائنہ کرانے کے لیے لندن روانہ ہوگئے, علاج اور طبی معائنے کے بعد 26 مئی کو وطن واپس آئیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف طبی معائنہ کرانے کے لیے لندن روانہ ہوگئے ، خاتون اول بیگم کلثوم نواز بھی ساتھ ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف لندن روانہ ، طبی معائنہ کرائیں گے ، 26 مئی کو واپس آئیں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے نجی دورے میں خاتون اول بیگم کلثوم نواز بھی ساتھ ہیں ۔ اپنے قیام کے دوران وہ طبی معائنہ کرائیں گے ۔ روانگی سے پہلے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں پاناما لیکس اور ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے دل کی تکلیف کے باعث پچھلے ماہ بھی لندن میں طبی معائنہ کرایا تھا جس میں تمام ٹیسٹ کلیئر آئے تھے ۔