- الإعلانات -

زمین کے تنازع پر تصادم۔ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

زمین کے تنازع پر تصادم۔ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

گولارچی میں زمین کے تنازعے پر دو برادریوں میں خونریز تصادم ہوگیا۔کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

گولارچی میں زمین کے تنازع پر دو برادریاں  آمنے سامنے آگئیں ۔کلھاڑیوں اور لاٹھیوں کے  استعمال سے ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

جاں بحق شخص کی شناخت عبدالمجید کے نام سے کرلی گئی ہے۔دوسری جانب ریسکیو ٹیموں نے لاش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال گولارچی منتقل کردیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملاح اور درین برادری کا زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔۔۔پولیس نےاسپتال پہنچ کر خونریز تصادم میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔