- الإعلانات -

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس،برطانوی پولیس ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل اور منی لانڈرنگ کیس میں برطانوی پولیس ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم منی لانڈرنگ اور عمران فاروق قتل کیس میں اہم شواہد کا تبادلہ کرے گی۔

ڈاکٹرعمران فاروق قتل اور منی لانڈرنگ کیس میں چھ رکنی اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی قیادت اسٹیورٹ مائیکل کررہے ہیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کل ڈی جی ایف آئی اے اور عمران فاروق قتل کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ سے ملاقاتیں کرے گی ۔برطانوی ٹیم ایم کیو ایم کی قیادت کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم دستاویزات کا تبادلہ کرے گی۔برطانیہ کی طرف سے عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان کو درکار شواہد بھی فراہم کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی پولیس ٹیم نے گزشتہ ہفتے پاکستان آنا تھا تاہم ویزے نہ ملنے کے باعث برطانوی پولیس ٹیم پاکستان نہ آ سکی۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم عمران فاروق قتل کیس کے گرفتار ملزمان سے تفتیش کرے گی ۔اس سے قبل بھی سکارٹ لینڈ یارڈ کی ایک ٹیم معظم علی، محسن علی اور خالد شمیم سے تفصیلی پوچھ گچھ کر چکی ہے۔