- الإعلانات -

پاناما لیکس تحقیقات وزیراعظم کے خاندان سے شروع کی جائیں: سراج الحق

کراچی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بچوں کو کرپشن فری پاکستان دینا چاہتے ہیں۔حکمرانوں نے اپنے عیش کیلئے اربوں روپے کے نئے قرضے لئے۔ان لوگوں کے اکاونٹ دبئی، پانامہ سمیت پوری دنیا میں ہیں۔ پاناما لیکس کے سلسلے میں سب سے پہلے تحقیقات وزیراعظم کے خاندان سے کی جائیں۔ جو کوئی بھی کرپشن میں ملواث ہے اس کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
کراچی میں کرپشن فری پاکستان مہم کے دوران بچوں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ان لوگوں سے ایک ایک پائی واپس لینا ہوگی ورنہ پاکستان ترقی نہیں کر سکے گا۔پاکستان کی ترقی ان لٹیروں کے احتساب سے ہی ممکن ہے۔پاکستان کو کرپشن فری بنا کر ہی دم لینگے ایسا پاکستان ہمارے بچوں کا مستقبل نہیں ہو سکتا ۔