- الإعلانات -

عمران خان جہانگیر ترین کے معاف ہونے والے قرضوں پر عیاشی کر رہے ہیں.پرویز رشید

اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم سوات میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرنے اورعمران خان سوات میں ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کیلئے گئے۔خان صاحب تین سال سے ایک ہی تقریر کر رہے ہیں۔
زرائع کے مطابق ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ نئے خیبر پی کے میں سکولوں کے بچے زمین پر بیٹھ کر پڑھتے ہیں۔عمران خان کا دامن صاف ہوتا تو سینہ تان کر خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کیلئے قومی اقدار کا جنازہ نکالنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔عمران سڑک سے جاتے تو ان کو کے پی کے میں کھنڈرات کی شکل میں سڑکیں نظر آتیں۔