- الإعلانات -

چائنا کٹنگ کے بادشاہ چنو ماموں کے گرد گھیرا تنگ

chunnu-mamu

کرپشن کے الزام میں بڑی مچھلیاں جال میں پھنسنا شروع ہوئیں تو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چائنا کٹنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کمانے والے چنوں ماموں اور اس کے کارندوٕں کے گرد بھی شکنجہ کسنا شروع کردیا۔

سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کرنیوالوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہونے لگ، کراچی میں چائنا کٹنگ کے خلاف سندھ پوليس بھی حرکت میں آگئی، چنوں ماموں کیلئے چائنگ کٹنگ کرنیوالے کے ایم سی افسران کی تلاش شروع کردی گئی، پوليس حکام کا ايڈمنسٹريٹر کراچی کو خط کی کاپی سماء نے حاصل کرلی۔

چنوں ماموں اور زیر حراست بلڈر مجیب کیخلاف رینجرز نے مقدمہ درج کرادیا، پولیس نے رینجرز کی جانب سے درج مقدمے کی تفتیش تیز کردی۔