- الإعلانات -

فیصل آباد کے بعد سوات کی عوام نے بھی فیصلہ سنا دیا ۔ اعجاز چوہدری

لاہور پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے بعد سوات کی عوام نے بھی فیصلہ سنا دیاہے کہ نواز شریف اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کریں،ملک بھر میں(ن) لیگ کی سر پر ستی میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے ،تحریک انصاف ملک کولوٹنے والوں اور غریب عوام کا خون چو سنے والوں کا کڑا احتساب ہو نے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادان ہمیشہ سے ہی کسان،مزدوراور عام آدمی کے دشمن ہیں، مہنگائی اور ٹیکسوں نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کی کمر ہی توڑ دی ،حکومت نے انرجی کے منصوبوں کی آ ڑ میں اربوں روپے کی کمیشن کھائی ہے اور بجلی کے منصوبے صر ف تختیوں تک محدود ہیں،منصوبوں پر غریب عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ اشتہار بازی مہم پر خرچ کر دیا ہے اور نہ ہی منصوبوں مکمل ہو نگے اور نہ ہی بجلی کا بحران کا خاتمہ ہوگا۔انرجی کا بحران ملک بھر میں شدید ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات اور روزمرہ کی اشیاء پر228 ارب روپے کے غنڈہ ٹیکس لگانے سے باز رہے عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اوپر سے لوڈ شیڈنگ نے غریب عوا م کا جینا محال کر دیا ہے حکمران کھوکھلے نعرے اور جھوٹے وعدے کرنے کے بجائے عملی اقدامات کریں ، لٹیر ے حکمرانوں سے نجات تک پی ٹی آئی چین سے نہیں بیٹھے