- الإعلانات -

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بڑے کرپشن کا انکشاف، فرزانہ راجہ کو نیب کا بلاوا

دو ارب تیرانوے کروڑ روپے کے ایڈورٹائزمنٹ فنڈز میں پیپلز پارٹی کی رہنما کے گرد گھیرا تنگ ہونا شروع ہوگئی

اسلام آباد  قومی احتساب بیورو نے اشتہارات کی مد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 3 ارب روپے فنڈز میں کرپشن  کی انکوائری کو باقاعدہ تحقیقات میں تبدیل کر دیا ، ادارے کی سابق سربراہ پیپلز پارٹی کی رہنما فرزانہ راجا کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ نیب نے دو ارب ترانوے کروڑ روپے کے ایڈورٹائزمنٹ فنڈ کیس میں بی آئی ایس پی کی سابق سربراہ فرزانہ راجا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز خورد برد کیس کی تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں ۔ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انکوائری کو باقاعدہ تحقیقات میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے ہیڈ کوارٹر بھجوائے جانے کے بعد قومی احتساب بیورو نے پوچھ گچھ کیلئے بی آئی ایس پی کی سابق سربراہ فرزانہ راجا کو طلب کر لیا ہے