- الإعلانات -

پاکستان میں کارروائیاں جاری رکھیں گے: امریکی صدر اوباما

واشنگٹن امریکی صدر براک اوباما نے طالبان رہنماءملا منصور اختر کے فضائی حملے میں مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ خطرات کے پیش نظر پاکستان میں کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

براک اوباما نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر حملہ کرنے والی تنظیم کے سربراہ کو ختم کر دیا ہے۔ یہ گروہ افغان عوام کے خلاف جنگ کرتا ہے اور القاعدہ کا اتحادی ہے اور یہ ممکن نہیں کہ وہ امریکی اور اس کے اتحایوں کو نشانہ بنائیں اور ہم خاموش بیٹھے رہیں۔ ملا منصور اختر نے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچایا اور اس کی ہلاکت امن سے منسلک ہے ۔ جبکہ باقی افغان طالبان رہنماں کیلئے پیغام ہے کہ وہ مذاکرات کریں کیونکہ یہی واحد راستہ ہے

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی فورسز روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں نہیں کرتی بلکہ افغان فوجی آپریشن کر رہے ہیں اور امریکی فورسز ان کی مدد کر رہی ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا دہشت گرد گروپوں کے خلاف امریکہ کارروائیاں جاری رکھے گا اور خطرات کے پیش نظر پاکستان میں بھی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی