- الإعلانات -

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 کے انتخابات کیلیے ووٹنگ

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 میں انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ جی بی اے 3 گلگت 3 میں پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

جی بی اے 3 گلگت 3 کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار جعفر شاہ کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے.گلگت میں موسم سرد ہونے کے باوجود ووٹر بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہے ہیں اور اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 15 نومبر کو گلگلت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 8، آزاد امیدواروں نے 7، پیپلز پارٹی نے 3، مسلم لیگ ن نے 2 اور جے یو آئی اور ایم ڈبلیو ایم نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کیں، بعدازاں 6 آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے جس کے بعد تحریک انصاف گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔