- الإعلانات -

شہدا ماڈل ٹاون کا خون نہیں بھولا عوامی تحریک کا 17 جون کو لاہور میں دھرنے کا اعلان

لاہور  پاکستان عوامی تحریک نے 17 جون کو لاہور میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر ایس ایم ضمیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 17 جون کے دھرنے میں سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری بھی شرکت کریں گے اور دھرنے میں اپنے خطاب کے دوران اہم اعلان کریں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق 17 جون حساب کا دن ہوگا۔ترجمان پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کے شہدا کا لہو ہم پے قرض ہے ۔