- الإعلانات -

ہم کب سے رو رہے ہیں،چیف جسٹس

حج کوٹہ کیس میں سپریم کورٹ نے وزرات مذہبی امور کو عدالتی احکامات پرسختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ ”ہم کب سے رو رہے ہیں۔ ملک میں کب گڈ گورننس آئے گی؟لا قانونیت اور بد عنوانی کب ختم ہوگی؟ لیکن کوئی سنتا نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حج پالیسی 2016 ءمرتب کرتے وقت احکامات پر سختی سے عمل کیا جائے۔