- الإعلانات -

ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی سب سے زیادہ شرح حیدرآباد میں ریکارڈ

ملک میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح حیدرآباد میں ریکارڈ کی گئی۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح حیدرآباد میں 33.51 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ میرپور آزاد کشمیر میں 25 فیصد کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح دیکھی گئی۔ وزارت صحت کے مطابق پشاور اور مظفر آباد میں 17.89 فیصد وائرس کی مثبت شرح پہنچ گئی جب کہ کراچی 12.63 فیصد کے ساتھ ملک میں پانچویں نمبر پر آگیا۔

اس کے علاوہ سب سے کم شرح گوجرانوالہ میں 1.16فیصد ریکارڈ کی گئی