- الإعلانات -

امریکن ویکسین سے برطانوی ویکسین سستی ہے، ڈاکٹر رضون

اگلے ہفتے تک فیصلہ ہو جائے گا کہ ہم نے ویکسین لانچ کرنی ہے یا نہیں
اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)برطانیہ سے ڈاکٹر رضون ا نے پروگرام ’’سچی بات ‘‘ میں

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں کافی پیچیدگیاں دیکھ رہے ہیں ، ویکسین کے رزلتٹ اچھے سامنے آرہے ہیں ، اگلے ہفتے تک فیصلہ ہو جائے گا کہ ہم نے ویکسین لانچ کرنی ہے یا نہیں ، امریکہ والی کی طرح اسے خاص موسم میں رکھنے کی ضرورت نہیں ، آکسفورڈ اور روس کی ویکسین فریج میں رکھی جا سکتی ہیں ، امریکن ویکسین 15سے 25پاءونڈ ہے ، برطانیہ کی ویکسین کی 3پاءونڈ قیمت ہے ، آکسفورڈ ویکسین پاکستان کے لئے بہت بہتر ہو گی ، ویکسین کے سائیڈ افکیٹ بہت کم ہےں ، ابھی اس کے متاثر ہونے کے منفی اثرات چیک کیے جا سکتے ہیں ، آکسفورڈ کی ویکسین 20ہزار لوگوں پر ٹرائی کی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مکمل لاک ڈاءون ہے ، بڑی مارکیٹیں بند ہیں ، ضروری دکانیں کھلی ہیں ، لاک ڈاءون سے وائرس کا پھیلاءو کم ہو جاتا ہے ، لاک ڈاءون وائرس کو ختم نہیں کرتا بلکہ پھیلاءوں کم ہو جاتا ہے ۔