- الإعلانات -

لندن پاکستانی سیاست کا پھر مرکز فضل الرحمان نواز زرداری ملاقات کروانے مین مصروف

لندن برطانیہ کا دارالحکومت لندن ایک بار پھر پاکستانی سیاست کا محور بن گیا ہے ۔ اس وقت وزیراعظم میاں نواز شریف ، سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان لندن میں ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر پاکستانی سیاست میں جو بھونچال آیا ہوا ہے اور پی ٹی آئی جس طرح وزیراعظم کو ہدف تنقید بنا رہی ہے اس سے نمٹنے کیلئے حکومت سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری کی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کے اندر بھی وزیراعظم کی مخالفت کافی زیادہ بڑھ گئی ہے اور اعتزاز احسن پر ن لیگ کے بعض رہنماوں کی شدید تنقید کے بعد سے پیپلز پارٹی میں کافی غصے کی لہر پائی جاتی ہے اس لئے وزیراعظم چاہتے ہیں کہ آصف زرداری سے مل کر غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے ۔اس کیلئے مولانا فضل ارحمان کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اس وقت کوشش کر رہے ہیں کہ زرداری اور نواز شریف کی ملاقات کرا دی جائے تاکہ معاملات حل ہو سکیں اور وزیراعظم کی پریشانی کم ہو سکے لیکن تاہم ان کو کامیابی نہیں مل سکی۔ پیپلز پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر اس وقت حکومت کیخلاف کافی غصہ پایا جاتا ہے سابق صدر زرداری بھی اس وقت نواز شریف سے ملاقات کے موڈ میں نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست میں کچھ بھی ہو سکاتا ہے اور کچھ بعید نہیں کہ سابق صدر نواز شریف سے ملاقات پر راضی ہو جائیں۔