- الإعلانات -

پاکستان کی حدود میں ڈرون حملے پرامریکی سفیر ڈویڈ ہیل کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا

اسلام آباد پاکستان کی حدود میں ڈرون حملے پرامریکی سفیر ڈویڈ ہیل کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے شدید احجاج کیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ڈرون حملے پر ارمیکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کیخلاف ہے ۔وزارت خارجہ میں امریکی سفیر کی طلبی پر وزیراعظم نوازشریف کی معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں امریکی ڈرون حملے کے خلاف قرار دداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے ،بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے کیخلاف قرارداد پاکستان تحریک انصاف کے میاں محمود الرشید نے پیش کی ۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بلوچستان کے علاقے میں ہونے والے ڈرون حملے میں افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کے مبینہ ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے تاحل تصدیق نہیں کیا گئی ہے لیکن دوسری جانب امریکہ اور افغانستان نے ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے