- الإعلانات -

عام آدمی کو ریلیف دینا ضروری ، مہنگائی کمزور طبقے کیلئے مشکل ترین ہے، سلمان شاہ

سی پیک کے تحت روزگار کے مواقع ملیں گے ، تعمیرات تیز ہو رہی ہیں ، ہم درست سمت جا رہے ہیں ،پروگرام سچی بات میں گفتگو
اسلام آباد (روزنیوز رپورٹ)مشیر خزانہ سلمان شاہ نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت آہستہ آہستہ اوپر کی طرف جار ہی ہے ، جب ہم آئی ایم ایف پروگرام میں گئے تھے تو اس وقت کوئی سپورٹ نہیں مل رہی تھی، دوستوں نے مدد کی مگر خاطر خواہ نہ تھی، اس لئے آئی ایم ایف گئے ، شرط تھی کہ ہم ڈالر کو مصنوعی طور پر کنٹرول کریں ، آپ کو معلوم ہے کہ معیشت کے اعتبار سے مہنگائی تو ہوتی ہے ، اب ٹیکسٹائل شروع ہو گئی ، سرمایہ کاری ہو رہی ہے ، امپورٹ بھی بڑھ رہی ہے ، ہماری چیزیں مل کرسر پلس ہو رہی ہیں ، بڑامسئلہ بجلی کا تھا ، ماضی سے جو 10-5سالوں میں بجلی بنائی مہنگی تھی جس سے معیشت تباہ ہو ئی، معیشت مشکل حالات سے گزر کر بہتری کی طرف جا رہی ہے ، اس چیز کو مد نظر رکھ کر فیصلے کرن چاہئے ،عام آدمی کو ریلیف دینا ضروری ہے ، اس وقت 70لاکھ خاندانوں کو سپورٹ کیا جا رہا ہے ، مہنگائی کمزور طبقے کیلئے مشکل ترین ہے ، وزیر اعظم مہنگائی کو کنٹرول کر رہے ہیں ، اس میں پروگرام کے تحت غربت کو کنٹرول کررہے ہیں ، سی پیک کے تحت روزگار کے مواقع ملیں گے ، تعمیرات تیز ہو رہی ہیں ، مزدور کو تعمیرات مین ہی نوکریاں ملیں اور ہم درست سمت جا رہے ہیں ، اور دیگر صنعتیں بھی ساتھ ساتھ چل رہی ہیں ،

سلمان شاہ