- الإعلانات -

تحریک انصاف کسانون کو جلاؤ گیھراؤ پر نہ اکسائے، رانا ثنا اللہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کسانوں کو جلاﺅ گھیراو پر اکسارہی ہے۔اس کے چیئرمین جہاں جاتے ہیں جھوٹ کی نئی تاریخ رقم کر دیتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہماری حکومت کسانوں کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔ ڈاکٹر ہو ں نرسز ہوں یا نابینا افراد ہم نے سب کے ساتھ مذاکرات کئے۔عمران خان کا نصب العین ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔کسانوں کا ایک گروپ مذاکرات جبکہ دوسرا احتجاج کرنا چاہتا ہے۔ رانا ثنا نے مزید کہا کہ جلد ہی کسانوں کو مطمئن کر دیا جائے