- الإعلانات -

چیئرمین نیب سے ملاقات کے بعد ہم مطمئن ہیں ، عاصم رضا احمد

ملاقاتیں ہونے سے بہتری آتی ہے ، اور مسائل حل ہوتے ہیں ،پروگرام سچی بات میں گفتگو
اسلام آباد (روزنیوز رپورٹ)چیئرمین فلورملز پاکستان عاصم رضا احمد نے کہاکہ چیئرمین نیب سے ملاقات اچھی رہی، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہخواہ مخواہتنگ نہیں کیا جائیگا، کسی کو بلا وجہ ہراساں نہ کیا جائے گا، ہم ملاقات کے بعد مطمئن ہیں ِ، آپ دیکھیں اتنی کرپشن جو ریکوری کی اس میں ڈسٹرب کیا گیا، ملز والوں کو تنگ کیا گیا، اور لاکھوں روپے ریکور کیئے گئے ، چیئرمین نیب کو تحفظات سے آگاہ کیا گیا، ہم ملاقات کے بعد مطمئن ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایسے منفی اقدامات نہیں ہونگے ، جس سے کاروباری لوگ پریشان ہیں ، ملاقاتیں ہونے سے بہتری آتی ہے ، اور مسائل حل ہوتے ہیں ۔